Dugni Khushi Terms and conditions in urdu // -------------------------------------------------------------------- -----------------------------------------------------------------
  • USD: 158.00 - 159.00
  • EUR: 185.51 - 186.58
  • GBP: 208.54 - 209.76
  • YEN: 1.48 - 1.50
  • UAE: 42.70 - 42.90
  • SR: 41.70 - 41.93
  • CAN: 119.37 - 120.78
  • HKD: 19.64 - 19.78
  • KD: 505.90 - 508.82
  • QR: 38.51 - 39.51
  • OR: 406.40 - 408.41
  • Bhr D: 412.82 - 415.02
  • AUD: 114.19 - 116.48
  • SF: 171.01 - 172.31
  • DK: 24.78 - 24.98
  • NK: 17.31 - 17.52
  • SK: 18.08 - 18.24

د’گنی خوشی

(شرائط و ضوابط)

د’گنی خوشی

Terms & Conditions English | Terms & Conditions Urdu


ڈالر ایسٹ ایکسچینج اپنی تمام برانچوں پر ترسیلاتِ زر کے معزز کسٹمرز کے لئے ایک انعامی سیکم پیش کر رہا ہے،جس کا عنوان ہے   د’گنی خوشی۔   اس انعامی سکیم کے شرائط و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں: 

 1) اس  انعامی سکیم کا دورانیہ 19اکتوبر 2020 سے 12دسمبر2020 تک ہو گا۔ 

2) یہ انعامی سکیم ان تمام پاکستانیوں کے لئے ہے جن کی عمر 18سال سے زائد ہے اور وہ ویسٹرن یونین، منی گرام اور ریا منی ٹرانسفر کے زریعے بیرونِ ملک سے بھیجی گئی رقم اس سکیم کے دوران ڈالر ایسٹ سے وصول کریں۔

3)اس پرموشن میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ کسٹمرز انعامی سکیم کے دوران اپنی رقم وصول کریں تاکہ ان کا نام الیکٹرونک قرعہ اندازی میں شامل کیا جا سکے۔ کسٹمرز کو اس انعامی سکیم میں شامل ہونے کے لئے کوئی بھی اضاضی فیس دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

4)  اس سکیم کے دوران کل8 لکی ڈراز کئے جائیں گے (ہر ہفتے ایک لکی ڈرا)۔ کوالیفائینگ ہفتے میں رقوم وصول کرنے والے کسٹمرز لکی ڈرا کے زریعے  1موٹر سائیکل،   1 LED TV اور 1 سمارٹ فون جیت سکیں گے۔

5) اس انعامی سکیم کی کوالیفائنگ ہفتے اورقرعہ اندازی کی تاریخیں مندرجہ ذیل ہیں؛

قرعہ اندازی کی تاریخ کوالیفائنگ ہفتے سیریل نمبر
27/10/2020 24/10/2020 - 19/10/2020 1
03/11/2020 31/10/2020 - 26/10/2020 2
10/11/2020 07/11/2020 - 02/11/2020 3
17/11/2020 14/11/2020 - 09/11/2020 4
24/11/2020 21/11/2020 - 16/11/2020 5
1/12/2020 28/11/2020 - 23/11/2020 6
8/12/2020 05/12/2020 - 30/11/2020 7
15/12/2020 12/12/2020 - 07/12/2020 8


6)انعام جیتنے والے کسٹمرز کے نام ہر ہفتے ڈالر ایسٹ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پرشائع کئے جائیں گے اور جیتنے والے خوش قسمت افراد کو بذریعہ فون کال آگاہ بھی کیا جائے گا۔ 

7) مندرجہ ذیل افراد اس سکیم میں حصہ نہیں لے سکتے؛ 

ا) ڈالر ایسٹ کے ملازمین (بمعہ خاندانی افراد)
ب) اس انعامی سکیم سے جڑاہوا کوئی بھی پیشہ ور فرد
ان شرائط و ضوابط میں حوالہ دئیے گئے خاندانی افراد میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں؛
(شریک حیات، سابقہ شریک حیات، بچے، سوتیلے بچے، ماں باپ، سوتیلے ماں باپ، دادا، دادی، نانا، نانی، سوتیلے دادا۔دادی،  سوتیلے نانا۔نانی،  چچا چچی، ماموں ممانی، بھتیجا بھتیجی،  بھانجا بھانجی،  سوتیلے بھائی بہین، باموں، چچا زاد،  وغیرہ۔ 
 

8) دورانِ ٹرانزیکشن کسٹمرز سے مندرجہ ذیل  کوائف وصول کئے جائیں گے۔
کسٹمر کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسٹمرکا شناختی نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈریس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رابطہ نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ای میل ایڈریس  (آپشنل)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

9) ایک کسٹمر کی بیک وقت متعدد انٹریزہو سکتی ہیں؛  بشرطیکہ کوالیفائنگ ہفتے کے دوران کسٹمرزنے ایک سے زیادہ مرتبہ رقوم وصول کی ہو۔ جتنی زیادہ ٹرانزیکشنز،  اتنے زیادہ جیتنے کے مواقع۔

10)جیتنے والا شخص اپناانعام کسی اور کے نام منتقل نہیں کر سکتا۔

11)انعام جیتنے والے کو سکیم سے متعلق اشتہاریِ مہم مین حصہ لینا پڑ ے گا۔ جس میں بغیر کسی اضافی معاوضے کے اس کی تصویر،  نام،  قومیت،  اور شہریت کا نام استعمال کیا جائے گا۔ جیتنے والے کی تصویر ڈالر ایسٹ کی ویب سائٹ، بینرز اور سوشل میڈیا پر شائع کی جائیں گی۔

 12) اگر کوئی جیتنے والا شخص اشتہاریِ مہم میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہے تو اس کا تحفہ کینسل کرکے کسی دوسرے کسٹمرز کو منتقل کر دیا جائے گا۔ 

13) جو کسٹمر اس اشتہا ری مہم میں حصہ نہیں لینا چاہتا وہ وقت سے پہلے ڈالر ایسٹ ٹیم کو آگاہ کر دے اور چاہے تو انعام وصول کرنے سے انکار بھی کر سکتا ہے۔

14) جیتنے والے اپنے انعام پر لاگو ٹیکس دینے کے خود ذمہ دار ہونگے۔

15)اس انعامی سکیم میں حصہ لینے کی صورت میں اگر حصہ لینے والے کو براہ راست یا بلواسطہ نقصان پہہنچتا ہے تو ڈالر ایسٹ یا اس سے منسلک کوئی شخص یا ادارہ اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔ 

16)انعامات کی تقسیم ڈالر ایسٹ کی ان ہی برانچز پر کی جائے گی جہاں سے کسٹمر ز نے بیرونِ ملک سے آئی رقم وصول کی ہوگی۔ جیتنے والے کو بذاتِ خود انعام کی وصولی کے لئے برانچ پر آنا ہو گا؛  اور اگر کوئی ونر برانچ پر آنے سے منع کرے گا یا معینہ دورانیہ میں نہیں آئے گاتو کمپنی اسکا انعام کینسل کر سکتی ہے۔ 

17)اس انعامی سکیم سے متعلق دالر ایسٹ کا ہر فیصلہ حتمی تصور کیا جئے گا اور اس میں کسی قسم کی خط و کتابت کی گنجائش نہیں ہو گی۔

18)ڈالر ایسٹ اس انعامی سکیم یااس کے شرائط و ضوابط کو کسی بھی مرحلے پر تبدیل کرنے کا حق رکھتی ہے۔

19)انعامی سکیم میں حصہ لینے والے تمام کسٹمرز کے متعلق تصور کیا جائے گا کہ وہ سکیم کے شرائط و ضوابط کو تسلیم کر چکے ہیں اور اس کے تابع ہیں۔

20)ان شرائط و ضوابط کو انعامی سکیم کے متعلق پہلے سے جاری کئے گئے کسی بھی شرائط و ضوابط پر تر جیح حاصل ہو گی۔ 

 

Lucky Draw 1

Lucky Draw 2

Lucky Draw 3

Lucky Draw 4

Lucky Draw 5

Lucky Draw 6

Lucky Draw 7

Lucky Draw 8